حیدرآباد ۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے کئی اضلاع جیسے عادل آباد، کمرم بھیم، منچریال، میدک، نرمل، سنگاریڈی اور ورنگل کیلئے یلوالرٹ جاری کیا ہے۔ ان اضلاع میں آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت 11 ڈگری سلسیس تک پہنچنے کا امکان بتایا جبکہ حیدرآباد کو الرٹ کے تحت نہیں رکھا گیا ہے۔ شہر میں صبح کے اوقات میں دھند کی کیفیت کا منظر دیکھا جارہا ہے۔ شہر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا۔ حیدرآباد کے مامریڈ پلی میں سب سے کم درجہ حرارت 14.6 ڈگری درج کیا گیا۔ آئی ایم ڈی نے بتایا کہ لانینا کے اثر کی وجہ سے ملک بھر میں غیرمعمولی طور پر سخت سردی کی امید کی ملک کے شمالی اور شمالی مغربی اور سطی علاقوں میں اس کا اثر دیکھا جاسکتا ہے اور ریاست تلنگانہ پر بھی اس کا اثر ہوگا۔ درجہ حرارت میں مسلسل کمی کی وجہ سے حیدرآباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگا۔ ش