حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : نارسنگی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہاں سارق نے مکان میں داخل ہونے کے بہانے رہزنی کی واردات انجام دی ۔ گھر پر دستک دینے کے بعد خاتون نے جیسے ہی دروازہ کھولا رہزن نے گلے سے طلائی چین چھین لی اور فرار ہوگیا ۔ حیدر شاہ کوٹ علاقہ کے ایک اپارٹمنٹ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ خاتون منجولہ گھر میں آرام کررہی تھی ۔ دن دھاڑے یہ واردات پیش آئی ۔ خاتون منجولہ چہل قدمی کے بعد آرام کررہی تھی اور اس کے مکان پر کسی نے دستک دی خاتون نے جیسے ہی دروازہ کھولا نامعلوم رہزن جو ماسک لگایا ہوا تھا خاتون کے گلے سے 4 تولہ وزنی طلائی چین چھین کر فرار ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع