درگا پوجا پنڈال بھگدڑ واقعہ، مہلوکین کی تعداد19ہوگئی

   

12 افرادگرفتار‘ورثاء کو فی کس25لاکھ معاوضہ اور سرکاری نوکری کا اعلان

کولکاتا۔18؍اکتوبر ( ایجنسیز )شمالی کولکاتا میں درگا پوجا کی ایک تقریب کے دوران ہفتہ کی شام بھگدڑ میں مرنے والوں کی تعداد 19 ہو گئی جب کہ 25 دیگر زخمی ہو گئے۔مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے ہاسپٹلکا دورہ یا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے متاثرہ خاندانوں کیلئے 25 لاکھ روپے کا معاوضہ اور گروپ ڈی کی سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے چور باگان درگا پوجا کے منتظمین، نجی سکیورٹی گارڈز اور ڈیوٹی پر موجود عملے کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا ہے۔ ادھیکاری نے کہا کہ ابھی تک 19 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 25 کا علاج چل رہا ہے۔