دستور پر لفظی جمع خرچ کے بجائے قوم کی تعمیر کیلئے وقف ہونے کی ضرورت

,

   

نوجوانوں میں شعور بیداری پر زور، یوم دستور پر گورنر، چیف منسٹر اور چیف جسٹس کا خطاب
حیدرآباد 26 نومبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ کی گورنر تملی سائی سوندرا راجن نے دستور اور اس کے تخلیق کار کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے منگل کو کہاکہ اس سے ہر شہری کو تحفظ دیا گیا ہے۔ گورنر سوندرا راجن نے یوم دستور کے موقع پر راج بھون میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’دستور نہ صرف مکمل ہے۔ ہمارے ملک کا ضٓبطہ ہے قابل تعمیل و پابندی امن و قانون کے قواعد ہیں بلکہ یہ ہر ایک شہری کو تحفظ فراہم کرتا ہے‘۔ اُنھوں نے کہاکہ دستور کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے اس کی تیاری میں بہترین خدمت انجام دی۔ گورنر سوندرا راجن نے کہاکہ وہ چاہتی ہیں کہ ہر نوجوان کو دستور سے واقف کیا جائے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر ریڈی نے کہاکہ عوام کی اُمنگوں کی تکمیل کے لئے دستور نے مکمل آزادی دی ہے۔ اُنھوں نے دستور کے جذبہ سے دوبارہ وقف ہوجانے کی ضرورت پر زور دیا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس آر چوہان نے دستور کیلئے لفظی جمع خرچ کرنے کے بجائے ملک و قوم کی تعمیر کے کاز کے لئے دوبارہ وقف ہوجانے کی ضرورت پر زور دیا۔ چیف جسٹس چوہان نے کہاکہ ’دستور کا دیباچہ کسی منتر کی طرح جاپ کرلینا تو بہت آسان ہے لیکن ہمارے عوام کے لئے اس کو حقیقت میں بدلنا ہم سب کے لئے ایک انتہائی دشوار گذار عمل ہے‘۔