دسویں جماعت اور انٹر اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کی تیاریاں مکمل یکم تا 10 اگست انعقاد

   

حیدرآباد 30 جولائی : ( سیاست نیوز ) دسویں جماعت اور انٹر میڈیٹ پبلک اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ یکم تا 10 اگست انٹر میڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ ان امتحانات میں 3.48 لاکھ طلبہ شرکت کریں گے ۔ ساتھ ہی دسویں جماعت کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات میں 55,662 طلبہ شرکت کریں گے ۔ امتحانات کے اوقات صبح 9-30 تا دوپہر 12-45 بجے تک ہوں گے ۔ ریاست میں 204 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ ڈائرکٹوریٹ آف گورنمنٹ امتحانات نے دسویں جماعت کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کو باقاعدہ بنانے کے لیے 204 چیف سپرنٹنڈنٹس ، 204 ڈپارٹمنٹل آفیسرس اور 2010 انویجلیٹرس اور 42 اسکواڈس کو نامزد کیا ہے ۔ طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایک گھنٹہ قبل امتحانی مراکز پہونچ جائے ۔ موبائل فونس اور الکٹرانک گھڑیاں وغیرہ ساتھ میں نا رکھیں ۔ دسویں جماعت کے طلبہ اپنے اپنے ہال ٹکٹس bse.telangana.gov.in ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ن