دسہرہ کے لیے آر ٹی سی کی 6 ہزار اسپیشل بسیس

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی جی ایس آر ٹی سی ) نے آئندہ دسہرہ تہوار کے دوران حیدرآباد ، مضافات سے 6 ہزار سے زائد اسپیشل بسیس چلانے کا اعلان کیا ہے تاکہ اس تہوار کے دوران مانگ میں ہونے والے اضافہ کو پورا کیا جائے ۔ کارپوریشن کے مطابق یہ اسپیشل بسیں یکم تا 15 اکٹوبر چلائی جائیں گی ۔ یہ خصوصی بسیں بڑے سب اربن مقامات جیسے ایم جی بی ایس ، جے بی ایس ، ایل بی نگر ، اپل ، آرام گھر ، سنتوش نگر اور کے پی ایچ بی سے دستیاب ہوں گی ۔۔