دلت لڑکے کومندر پہنچ کر ’آشیرواد‘ لینے پر 35 ہزار روپئے جرمانہ

   

بنگلورو: حکومت خواہ دلتوں کے تحفظ کیلئے کتنے ہی سخت قانون کیوں نہ بنالے لیکن سماج کے اعلیٰ برادری کے لوگوں پر اس کا اثر بالکل بھی نہیں پڑتا۔ دلت کل بھی اچھوت تھا، شاید آئندہ بھی رہے گا۔ ایک تازہ معاملہ کرناٹک کا ہے جہاں ایک دلت خاندان کا بچہ اپنی سالگرہ کے موقع پر مندر میں پوجا کرنے گیا جسے گاؤں والوں نے دیکھ لیا،پھر کیا تھا کہ دلت بچے کے آس پاس کے لوگوں کو ایک دلت بچے کا مندر جانا سخت ناگوار گزرا اور اہل خانہ پر 35 ہزار روپئے جرمانہ لگادیا گیا۔ کرناٹک میں کوپل کے گاؤں میاپورہ میں ایک دلت فیملی کے چار سالہ بیٹے کو اس کی سالگرہ کے موقع پر مندر میں داخل ہونے پر صفائی کے بشمول مجموعی طور پر 35 ہزار روپئے جرمانہ کیا گیا۔