دلجیت کور ہوسکتی ہیں اس ہفتہ بگ باس کے گھر سے بے گھر

   

بگ باس 13 میں پہلے ہفتہ کسی بھی کانٹسٹنٹ کو بے گھر نہیں کیا گیا، وہیں اب دوسرے ہفتہ کے لئے نامزدگیاں ہوچکی ہیں۔ نامزدگیوں کے بعد ہی گھر میں اصلی سیاست دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پہلے ہفتہ میں رشمی اور سدھارتھ شکلا اچھے دوست دکھ رہے تھے۔ دوسرے ہفتہ میں ان دونوں کے درمیان تھیکی بحث دیکھنے کو ملی۔ سدھارتھ نے رشمی کے بجائے آرتی کو محفوظ کیا تھا۔ اب اس ہفتہ گھر سے بے گھر باہر نکلنے والی کانٹسٹنٹ کا نام سامنے آگیا ہے۔ بگ باس کے ایک ذرائع کے مطابق اس ہفتہ ٹی وی ایکٹریس دلجیت کور گھر سے باہر ہوسکتی ہیں۔ بتایا جارہا کہ دلجیت کور اس ہفتہ گھر سے بے گھر ہو جائیں گی حالانکہ ابھی تک اس کی کوئی آفیشیل اطلاع نہیں آئی ہے۔ واضخ ہوکہ اس ہفتہ گھر سے بے گھر ہونے کے لئے رشمی دیسائی، کوئنہ مترا، دلجیت کور اور شہناز گل نامزد ہوئے ہیں۔ ان میں سے دلجیت کور باہر ہوسکتی ہیں۔ بتادیں کہ اس بار پہلا ویک اینڈ کا وار تھا اس میں سلمان خان نے شفالی بگاکی خوب تعریف کی تھی۔ ٹاس کے دوران ان کے رویہ کو بھی سراہا ۔ شفالی بگاکے اس رویہ سے کچھ گھر والے ناراض بھی تھے۔ بتادیں کہ بگ باس کو لیکر ٹوئٹر پر شو کو بند کرنے کو لیکر مہم چلائی گئی تھی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ ناظرین اس ہفتہ بگ باس کے گھر سے بے گھر ہونے والوں میں دلجیت کور کے ساتھ کوئنہ مترا پر بھی نشانہ لگائے ہوئے ہیں۔