دنڈیگل میں سڑک حادثہ، نامعلوم شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) دنڈیگل علاقہ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک کاشت کار کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ کرشنا ریڈی کل شام اپنے مکان سے چکن لانے کیلئے موٹر سیکل پر جارہاتھا کہ دنڈیگل علاقہ میں ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ب