دنیا بھرمیں کورونا: 48 لاکھ سے زیادہ متاثر، 3.18 لاکھ ہلاک

,

   

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی 19 مئی (یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کا پھیلاؤ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 48 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3.18 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی کی تعداد 4801943 ہوگئی ہے جبکہ 318465 افراد کی اس بیماری سے موت ہو چکی ہے ۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس نے تیزی سے پاؤں پھیلنا شروع کردیاہے اور اب یہ ایک لاکھ سے زیادہ کیسز والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے ۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4970 کیسز سامنے آئے اور 134 لوگوں کی موت ہوئی ہے . اسی مدت میں 2350 لوگ ٹھیک بھی ہوئے ہیں ملک میں اس کے انفیکشن سے اب تک 101139 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3163 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 39174 لوگ اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ 15 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 90 ہزار کے اعداد و شمار کو پار کر چکی ہے ۔

دنیا کے سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے 1508291 ہوگئی جبکہ 90340 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔روس میں بھی کووڈ -19 کے کیسز لگاتارتیزی سے بڑھ ر ہے ہیں اور یہ اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 290678 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 2722 اموات ہو چکی ہے ۔یوروپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 32007 افراد ہلاک ہوئے اور 225886 لوگ اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں.اسپین میں کل 231606 لوگ متاثر ہوئے جبکہ 27709 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 84063 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 اموات ہوئی ہے ۔ اس وائرس کے حوالہ تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی ا موات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔