دنیا بھر میں 1.17 کروڑکورونامتاثرین،5.4 لاکھ اموات

,

   

جنیوا: دنیا بھر میں کورونا وائرس کووڈ19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے متجاوزکر گئی ہے ۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 169ہوچکی ہے ۔امریکہ میں ایک بار پھر ایک ہی روز میں 50 ہزار مریض سامنے آ ئے جبکہ ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں 66 لاکھ سے زائد افراد مرض سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے اوردنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1.17 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ 5.40 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 11792259 ہوگئی ہے جبکہ 540487 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کووڈ ۔19 کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار میں ، امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔دنیا میں خود کوسپرپاور قراردینے والے امریکہ میں اب تک ، 2935716 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 132284 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 1623284 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 65487 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہندوستان میں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا وائرس کے 22252 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب جان لیوا وبا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 719665 ہوگئی ہے ۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے سے 467 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 20160 ہوگئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 259557 فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 439948 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔روس میں بھی کووڈ 19 کیسز کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے اور اس وبا نے اب تک 686852 افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ 10280 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ، یہ ملک اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ،

جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 305703 تک پہنچ چکی ہے اور 10772 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چلی کورونا وائرس کیسز کے معاملہ میں دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں اب تک 298557 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6384 ہے ۔ کورونا سے متاثرہونے کے معاملہ میں برطانیہ ساتویں نمبر پر ہے جہاں اب تک 287290 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 44321افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔میکسیکو نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں اسپین کو آٹھویں نمبر پر پیچھے چھوڑ دیا ہے اوریہاں متاثرہ افراد کی تعداد 261750 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے 31119 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 251789 ہے جبکہ 28388 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر خلیجی ملک ایران دنیا بھر میں دسویں نمبر پر ہے ، جہاں متاثرین کی تعداد 243051 تک جا پہنچی ہے اور اس کی وجہ سے 11731 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔یوروپی ملک اٹلی گیارہویں مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں اب تک 241819 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34869 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک 231818 افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 4762 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک اور ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں 135618 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 2096 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔سعودی عرب نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ترکی اور فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 213716 ہوگئی ہے اور 1968 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 2،06،844 تک جا پہنچی ہے اور 5241افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 205721 تک جا پہنچی ہے اور3310 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔فرانس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 205597 ہے اور 29923 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں 1،98064 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9022 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔چین میں اب تک 84889 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 4641 افراد ہلاک ۔ خیال رہے دنیا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس اسی ملک میں ملاتھا۔کورونا وائرس نے بیلجیم میں 9771 ، کینیڈا میں 8748 ، نیدرلینڈ میں 6147، سویڈن میں 5433 ، ایکواڈور میں 4821 ، مصر 3422 ، انڈونیشیا 3241 ، عراق 2567 ، سوئٹزرلینڈ میں 1965، آئرلینڈ میں 1741 ، پرتگال میں 1620 اور ارجنٹائنا میں 1582 افراد فوت ہوئے ہیں۔