دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ میں بھی تلنگانہ کی گونج

   

بتکماں کو عالمی سطح پر متعارف کرنے میں ایم ایل سی کویتا کا کامیاب رول ، لاکھوں این آر آئیز لطف انداز

نظام آباد : تلنگانہ تہذیب و پھولوں کے تہوار کی اہمیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرتے ہوئے قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا نے دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ پر اسکرین کے ذریعہ بتکماں تقریب کا انعقاد عمل میں لایا ۔ تلنگانہ میں دسہرہ سے قبل صدیوں سے پھولوں کا تہوار خواتین کی جانب سے منایا جاتا تھا ۔ تلنگانہ تحریک میں کے کویتا نے جاگروتی کے ذریعہ اسے عالمی سطح پر پیش کرتے ہوئے اپنی ایک منفرد شناخت بنائی تھی اور علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد سرکاری طور پراس تہوار کو انجام دیاجارہا ہے پھولوں کی اس تقریب کو کے کویتا نے دبئی میں کل شام ہندوستان کے وقت کے مطابق 9:40 کو برج خلیفہ میں اسکرین پر پیش کیا اور اسے خلیج میں بھی پیش کیا ۔ دنیا کے سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ اسکرین پر بتکماںکا ویڈیو پیش کرتے ہوئے ملک کے لاکھوں افراد نے اس کا مشاہدہ کرتے ہوئے لطف اٹھایا اور ہر شخص کو اس کا لطف لیتے ہوئے دیکھا گیا ۔ نہ صرف دبئی بلکہ عالمی سطح پر رہنے والے تلنگانہ کے لاکھوں این آر آئیز نے اس کا مشاہدہ بھی کیا۔ تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے دبئی میں منعقدہ اس تقریب میں قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا کے علاوہ رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی ، اراکین اسمبلی شکیل عامر ، گنیش گپتا ، باجی ریڈی گوردھن ، سریندر ، ڈاکٹر سنجے ، تلنگانہ جاگروتی کے سکریٹری نوین اچاری ، تلنگانہ جاگروتی کے نائب صدر راجیو ساگر کے علاوہ دیگر اہم قائدین اور یو اے ای کے اعلیٰ عہدیدار اس تقریب میں شرکت کی ۔ کے کویتا کی نگرانی میں اس تقریب کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے اسکرین پر تلنگانہ پھولوں کے تہوار پھر ایک مرتبہ عالمی سطح پر متعارف کرنے میں کے کویتا نے کامیاب رول ادا کیا ۔