لندن: ترکش ایئرلائنز کی مدد سے دنیا کی سب سے طویل القامت خاتون رومیسہ گیلگی نے زندگی میں پہلی بار فضائی سفر کرلیا۔ترکش ایئرلائن نے ان کیلئے خاص طور پر 6 سیٹوں کو ہٹا کر جگہ بنائی تھی۔رومیسہ کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق انہوں نے استنبول سے سان فرانسسکو کی 13 گھنٹے طویل پرواز میں سفر کیا۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق رومیسہ کا قد 7 فٹ 7 انچ ہے، ان کا غیرمعمولی قد ایک بیماری کی وجہ سے ہے۔اس بیماری میں ہڈیاں غیرمعمولی طور پر بڑھتی رہتی ہیں، چلنے پھرنے، سانس لینے، گلے سے کچھ بھی نگلنے میں مشکل پیش آتی ہے۔رومیسہ کا تعلق ترکیہ سے ہے۔ امریکہ میں وہ چھ مہینے گزاریں گی۔ وہ ویور سنڈروم نامی ایک عجیب بیماری میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے ان کا قد 7 فٹ 0.7 انچ ہے اور اس طویل قد کی وجہ سے ان کیلئے یہ سفر تقریباً مشکل تھا۔ لیکن ترکی ایئرلائنز کے ملازمین نے اپنے مضبوط ارادوں سے اس مشکل کام کو آسان کر دیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 25 سالہ گیلگی سافٹ ویئر ڈویلپرہیں اور اپنا کاروبار بڑھانا چاہتی ہیں جس کیلئے گیلگی کا امریکہ جانا ضروری تھا ۔ دنیا کی سب سے لمبی خاتون کا ریکارڈ چین کی زینگ جنلین کے پاس ہے جن کی عمر 1982 میں اپنی موت سے قبل 8 فٹ 1 انچ (246.3 سینٹی میٹر) تھی۔
اور اس کے لیے جہاز کی پہلی چھ سیٹوں کو اسٹریچرز میں تبدیل کر دیا گیا تھا تاکہ گیلگی اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آرام سے سفر کرسکیں۔ویور سنڈروم کی وجہ سے انھیں وہیل چیئر پر سفر کرنا پڑتا ہے گنیز ورلڈ ریکار ڈ نے رومیسا گیلگی کو سب سے لمبی زندہ خاتون کا خطاب دیا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کے سب سے لمبے آدمی کا ریکارڈ بھی ترکی کے سلطان کوسن کے نام ہے۔جبکہ