دواخانہ عثمانیہ سے نقلی ڈاکٹر گرفتار

   

حیدرآباد۔/26 اگسٹ، ( سیاست نیوز) افضل گنج پولیس نے ایک نقلی ڈاکٹر کو دواخانہ عثمانیہ سے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ مروان بن عبدالعزیز السعود ساکن چندرائن گٹہ بنڈلہ گوڑہ دواخانہ عثمانیہ میں مریضوں کا علاج کررہا تھا جس پر وہاں کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پرنیتا نے اس کی شناخت کرتے ہوئے دواخانہ کے آر ایم او مسٹر صدیقی کو اس سلسلہ میں آگاہ کیا۔ مذکورہ نوجوان سے تفصیلات حاصل کرنے پر وہ ڈاکٹر ہونے کا ثبوت نہ دے سکا ۔B