دوبئی اور شارجہ کیلئے فلائیٹس کا آغاز

,

   

شمس آباد: راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد سے دوبئی اور شارجہ کیلئے فلائیٹس کا آغاز ہوچکا ہے۔ ایمریٹس فلائیٹس حیدرآباد سے شارجہ کیلئے منگل، جمعرات اور اتوار کو پرواز کریں گے اور فلائی دوبئی فلائیٹ حیدرآباد سے دوبئی کیلئے پیر، چہارشنبہ اور ہفتہ کو روانہ ہوں گے اور ایرعربیہ فلائیٹ شارجہ کیلئے چہارشنبہ، جمعہ اور اتوار کو حیدرآباد ایرپورٹ سے روانہ ہوں گی۔ تمام مسافرین جن کی شمس آباد ایرپورٹ پر آمدورفت ہوگی انہیں مکمل پروٹوکول پر عمل کرنا لازمی ہے۔ انہیں سینیٹائز کیا جائے گا اور ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ اس کے علاوہ مسافرین کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی۔ تمام مسافرین کو احتیاطی اقدامات کے ساتھ آنا اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ دیگر ممالک کیلئے روانہ کیا جائیگا۔ کوویڈ۔19 کی وجہ سے ایرپورٹ پر تمام احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں اور مسافرین کو بھی تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔