دوبئی کے پام جمیرہ کا اپارٹمنٹ 20 ملین ڈالرس میں فروخت

   

دوبئی۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی کے تاریخی اور انتہائی پرتعیش اور وسیع و عریض پام جمیرہ کا ایک پینٹ ہاؤس انتہائی خطیر رقم یعنی 20 ملین امریکی ڈالرس میں فروخت کیا گیا ہے اور اس طرح یو اے ای کی رئیل اسٹیٹ تاریخ میں یہ دنیا کا دوسرا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ بن چکا ہے جو 20,000 مربع فیٹ کے وسیع و عریض رقبہ پر محیط ہے جو پام جمیرہ کے باب الداخلہ ’’ون پام‘‘ کے قریب واقع ہے جہاں سے دوبئی کے ساحل سمندر پر تعمیر کی گئی فلک بوس عمارتوں کا اور خلیج عرب کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ ایگزیکٹیو صدرنشین اور سی ای او اومنیات پراپرٹیز مہدی امجد نے بتایا کہ اس مقام کا دنیا کے کسی بھی دیگر پرتعیش مقام سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، البتہ انہوں نے یہ پرتعیش اپارٹمنٹ خریدنے والے کی شناخت ظاہر نہیں کی۔