دوبارہ حملوں کا مطلب اسرائیل نےجنگ بندی کو ’مسترد‘ کر دیا : لبنان

   

بیروت: لبنان کے وزیرِ اعظم نجیب میقاتی نے جمعہ کے روز اپنے ملک پر اسرائیل کے حملوں کی توسیع پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے انہوں نے ایک ماہ سے زائد جنگ کے بعد جنگ بندی کی کوششوں کو مسترد کرنے کا اشارہ دیا ہے۔اس ہفتے اس طرح کے پہلے حملے میں بیروت کے جنوبی مضافات میں رات بھر کے چھاپوں کے بعد میقاتی نے ایک بیان میں کہا کہ لبنانی علاقوں پر اپنی جارحیت کے دائرے میں اسرائیلی دشمن کی نئی توسیع، آبادی کو پورے پورے شہروں اور دیہاتوں کو خالی کرنے کی بار بار دھمکیاں اور بیروت کے جنوبی مضافات کو تباہ کن چھاپوں کے ساتھ دوبارہ نشانہ بنانا ۔ یہ وہ تمام اشارے ہیں جو تصدیق کرتے ہیں کہ اسرائیلی دشمن نے جنگ بندی کیلئے ہونے والی تمام کوششوں کو مسترد کر دیا ہے۔


پینٹگان کے سربراہ کا اسرائیلی ہم منصب سے کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال
نیویارک: پینٹگان نے جمعرات کو کہا کہ امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ کے ساتھ فون کال کے دوران شرقِ اوسط میں جاری تنازعات کے حوالے سے علاقائی کشیدگی میں کمی کے مواقع” پر تبادلہ خیال کیا۔تحریری بیان کے مطابق آسٹن نے “یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے کے امکانات اور ان اقدامات کا جائزہ بھی لیا جو غزہ میں سنگین انسانی حالات کو بہتر بنانے کیلئے اسرائیل کر رہا ہے اور اسے جاری رکھنے چاہئیں۔