دوباک میں جاب میلہ کے پوسٹر کی اجرائی

   

دوباک /8 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی دوباک ایم ایل اے ایم رگھونندن راؤ نے آج اپنے کیمپ آفس میں میگا جاب میلہ جو کہ 10 تاریخ بروز ہفتہ صبح 10 بجے تا شام4 بجے تک رجنی کانت ریڈی فنکشن ہال میں منعقد کیا جائے گا ۔ اس پروگرام کے پوسٹرس کی نقاب کشائی کی سندھو بھارتی فاؤنڈیشن کی جانب سے 100 سے زائد کمپنیوں کے مالکین شرکت کریں گے ۔ 10 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ اس موقع پر دوباک حلقہ اسمبلی کے اطراف و اکناف مواضعات کے بے روزگار نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ اس موقع کو غنیمت جان کر اس میں حصہ لینے کیلئے دوباک ایم ایل اے کیمپ آفس میں ربط پیدا کریں ۔ اس پروگرام میں بی جے پی قائدین نے شرکت کی ۔