دوتے چند نے فیس بک پر اپنی بی ایم ڈبلیو فروخت کے لئے پوسٹ کی تاکہ ٹریننگ کے اخراجات پورے کئے جاسکیں‘ پوسٹ ہٹا بھی دیا

,

   

انہوں نے کہاکہ ٹریننگ کے لئے فنڈس کا انتظام کرنے کے مقصد سے انہوں نے یہ فیصلہ کیاتھا۔ مگر بعد میں دوتے نے اپنے فیس بک پیچ سے پوسٹ ہٹادیا‘ جہاں پر انہوں نے اپنی بلیو بی ایم ڈبلیو کی تصویر پوسٹ کی تھی

کیندارا پارا۔ہندوستان کی تیز رفتار خاتون اور اسپرنٹ کوئن دوتے چند نے سوشیل میڈیا پر فروخت کے لئے اپنی بی ایم ڈبلیو کی تصویر پوسٹ کی تھی۔

انہوں نے کہاکہ ٹریننگ کے لئے فنڈس کا انتظام کرنے کے مقصد سے انہوں نے یہ فیصلہ کیاتھا۔

مگر بعد میں دوتے نے اپنے فیس بک پیچ سے پوسٹ ہٹادیا‘ جہاں پر انہوں نے اپنی بلیو بی ایم ڈبلیو کی تصویر پوسٹ کی تھی

انہوں نے کہاکہ ”میرا خوا ب تھاکہ بی ایم ڈبلیو کی سواری کروں اور دوسال قبل میں نے چالیس لاکھ میں یہ عالیشان کار اس وقت خریدی تھی جب ریاستی حکومت نے ایشین گیمس میں میری کامیابی کے لئے مجھے3کروڑ روپئے دئے تھے“۔

مذکورہ حکومت نے ٹوکیو اولمپکس کے لئے 50لاکھ رروپئے ٹریننگ کے مقصد سے بھی جاری کئے تھے‘ انہوں نے کہاکہ انہوں نے ایک ماہ میں صرف پانچ لاکھ روپئے ہی خرچ کئے ہیں جس میں کوچ‘ فزیو تھرپسٹس‘ ڈائٹشن اور دیگر مقاصد کے لئے خرچ کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”میں نے ساری رقم خرچ کردی ہے۔ کویڈ19وباء کی وجہہ سے ٹوکیو اولمپیکس کی ٹریننگ کے لئے کوئی اسپانسر ملنا مشکل ہے۔

مجھے جرمنی میں فٹنس کے اخراجات اور ٹریننگ کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے۔

مگر کوئی اسپانسر آگے نہیں آرہا ہے جس کی وجہہ سے میں نے اپنی عالیشان کار فروخت کرنے کا فیصلہ کیاہے“۔

پوسٹ کے بعد حکومت کی جانب سے دتے چند کی مدد کے لئے حکومت کی مداخلت کی درخواست پر تبصرے سامنے ائے ہیں۔

بعدازاں مذکورہ کھلاڑی نے اپنا پوسمٹ ہٹادیاہے۔انہوں نے کہاکہ ان کے پاس تین کاریں ہیں اور بی ایم ڈبلیو کی دیکھ بھال ان کے لئے مشکل ہورہی ہے جس کی وجہہ سے وہ فروخت کرنا چاہا رہی ہیں