انقرہ : صدر ترکیہ رجب طیب اردغان کا کہنا ہے کہ داعش سے لڑنے کے بہانے دوسری دہشت گرد تنظیم سے تعاون کرنے والے ہر بہنے والے خون کے قطرے کے ذمہ داروں میں سے ہیں۔صدراردغان نے انڈونیشیا میں جی 20 سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ داعش سے لڑنے کے بہانے دہشت گرد تنظیم کی حمایت کرنے والے بھی استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے بہائے گئے خون کے ہر قطرے میں شریک ہیں ۔ اردغان نے کہا کہ “ہم ترکی کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنے تمام دوستوں اور اتحادیوں کی مخلصانہ حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔ “انہوں نے بتایا کہ ترکیہ کی دہشت گردی کے خطرات کا قلع قمع کرنے کی حکمت ِ عملی پرمصمم طریقے سے عمل درآمد کو جاری رکھا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چاہے کچھ بھی کیوں نہ کرلیں ، کسی کا بھی سہارا کیوں نہ لیں ، ان دہشت گردوں کو ان کے کیفر کردار تک ضرور پہنچایا جائیگا۔صدر ِ ترکیہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک و خطے کے مستقبل میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے وجود کا امکان موجود نہیں۔متحدہ امریکہ سے ایف۔16 کے حصول کے بارے میں جناب ایردوان نے کہا کہ امریکی صدر نے اس ضمن میں مثبت پیش رفت ہونے کا اظہار کیا ہے۔