حیدرآباد۔25۔جون(سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار یا معمول کے مطابق بارشوں کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے اس دوران دونوں شہروں کے لئے ’’زرد الرٹ‘‘ جاری کیا ہے ۔ محکمہ کی پیش قیاسی میں کہاگیا ہے کہ دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے علاوہ اطراف و اکناف کے اضلاع و نواحی علاقوں میں بھی مسلسل بارش کے امکانات ہیں اور دونوں شہروں میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہے گا اور درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی۔محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بعد شہر حیدرآباد کے بعض علاقوں میں آج بارش ریکارڈ کی گئی اور کہا جار ہاہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بھی مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔بتایا جاتاہے کہ دونوں شہروں کے کئی علاقوں میں گذشتہ شب بھی ہلکی اور تیز بارش ہوئی اور اس دوران کئی علاقوں میں برقی سربراہی متاثر ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی پیش قیاسی میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم انتہائی خوشگوار رہے گا اور درجہ حرارت 30 تا34 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔بارش کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے جی ایچ ایم سی اور ’حیڈرا‘ کی خصوصی ٹیموں کومختلف مقامات پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔3
تاکہ تیز بارش کی صورت میں پانی کی نکاسی کے اقدامات کے علاوہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنائے رکھنے کے اقدامات کئے جاسکیں۔3