دونوں شہروں میں آج جلسہ ہائے شب قدر

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( راست ) : مسجد بغدادی ٹیک نامپلی میں جلسہ شب قدر 28 اپریل جمعرات کو بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔ قرات کلام پاک مولانا حافظ و قاری سید عاصم نقشبندی نعت شریف محمد شفیع قادری ، فضائل شب قدر مولانا محمد افتخار الدین قادری خطاب ہوگا ۔ صلوۃ التسبیح 2 بجے اور صلوۃ التہجد 2-30 بجے امام و خطیب مسجد ہذا پڑھائیں گے ۔ نماز وتر کے بعد ختم قرآن ہوگا ۔ بعد نماز فجر سلام بحضور خیر الانامؐ جناب سید منیر الدین احمد مختار صدر کمیٹی پیش کریں گے ۔۔
٭٭ زیراہتمام ملی بیت المال ایجوکیشنل سوسائیٹی جامع مسجد چوک حیدرآباد میں بروز جمعرات بعد نماز تراویح ’’جلسہ شب قدر ‘‘ مقرر ہے ۔ جس کی نگرانی مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز قاری عبدالقیوم شاکر کی قرأت کلام پاک سے ہوگا ۔ ڈاکٹر طیب پاشاہ ، مولانا محمد احمد محی الدین حسامی ، حافظ نصیرحسامی ، مصطفی صدیقی بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔
٭٭ جامع مسجد درگاہ حضرت امراللہ شاہؒ مغل پورہ میں جمعرات کو نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی ۔ بعد تراویح ختم شریف ہوگا ۔ بعد ازاں جلسہ شب قدر منعقد ہوگا جس کی صدارت حضرت سید شاہ لیاقت حسین کرینگے
٭٭ جامع مسجد عثمانیہ ملک پیٹ پلٹن میں /28 اپریل /26 رمضان المبارک بروز جمعرات جلسہ شب قدر منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد کفیل احمد ، مولانا محمد جاوید قادری خطاب کریں گے ۔ قرأت محمد نعیم الحسن ، نعت محمد شاہد صاحب کی ہوگی ۔
٭٭ مسجد عامرہ عابڈس میں بروز جمعرات بعد نماز ظہر مولانا عبدالصمد کا خطاب ہوگا ۔
٭٭ جامع مسجد حاجی کمال دارالشفاء میں جمعرات کو جلسہ شب قدر منایا جارہا ہے مولانا حافظ سید یونس علی خضر مخاطب کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9.00 بجے ادا کی جائے گا ۔
٭٭ جامع مسجد برکت ولا روڈ نمبر 7 بنجارہ ہلز میں نماز عشاء 9.00 بجے ہوگی ۔ بعد نماز تراویح مرکزی جلسہ شب قدر مقرر ہے ۔ مولانا شیخ قادر محی الدین قادری اور مولانا شیخ درویش محی الدین قادری مخاطب کریں گے ۔ صلوٰۃ التسبیح 2.00 بجے اور صلوٰۃ التہجد 2.30 بجے شب ہوگی ۔ 3.30 بجے سحری کا معقول انتظام رہے گا ۔
٭٭ مسجد محمدیہ غوری جمعرات بازار مین روڈ میں نماز عشاء ٹھیک 8.40 بجے ادا کی جائے گی ۔ حافظ محمد سیف الدین قادری اشرفی فضائل شب قدر بیان کریں گے ۔ تہجد ٹھیک 2.00 بجے ادا کی جائے گی ۔
٭٭ مسجد صدیق اکبر حافظ بابا نگر نزد اویسی اسکول میں نماز عشاء ٹھیک 9.30 بجے ادا کی جائے گی ۔ بعد نماز مولانا محمد علی فضائل شب قدر بیان کریں گے ۔
٭٭ مسجد ذریبہ بیگم بازار چھتری میں نماز عشاء ٹھیک 9.30 بجے ادا کی جائے گی ۔ بعد نماز حافظ محمد معین الدین قادری شرفی فضائل شب قدر بیان کریں گے ۔ نماز تہجد ٹھیک 2.00 بجے ہوگی ۔
٭٭ مسجد جیلانیہ و درگاہ حضرت سید محمد جیلانی قادری کلیمی میں نماز عشاء ٹھیک 9.00 بجے ہوگی ۔ بعد نماز حافظ محمد محسن قادری فضائل شب قدر بیان کریں گے ۔ نماز تہجد ٹھیک 1.00 بجے ادا کی جائے گی ۔
٭٭ خانقاہ شمس العارفین کشن باغ جلسہ شب قدر /28 اپریل بروز جمعرات بعد نماز تراویح مقرر ہے ۔ ڈاکٹر حافظ سید عبدالصمد شرفی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔
٭٭ مسجد کوکا کی ٹٹی میں جلسہ شب قدر /28 اپریل بعد نماز تراویح مقرر ہے ۔ ڈاکٹر حافظ سید عبدالصمد شرفی ، ڈاکٹر سید عبدالرزاق شرفی کے خطابات ہوں گے ۔
٭٭ جامع مسجد عالیہ گن فاؤنڈری ، حیدرآباد میں /26 رمضان المبارک بروز جمعرات بوجہ شب قدر نماز عشاء 8.45 بجے ہوگی ۔ بعد نماز عشاء و تراویح و ختم القرآن مولانا محمد جعفر پاشاہ عرف حسام الدین ثانی فضائل شب قدر بیان کریں گے۔
٭٭ /26 رمضان المبارک جمعرات کو بعد نماز عشاء جامع مسجد قطب شاہی لنگر حوض جلسہ شب قدر مقرر ہے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9.15 بجے ہوگی ۔ مولانا حافظ و قاری مفتی سید صادق محی الدین فہیم ، مولانا محمد محی الدین قادری ، مولانا حافظ محمد محمد عبدالسلام عزیز مخاطب کریں گے ۔
٭٭ جامع مسجد منت بنڈلہ گوڑہ ، غوث نگر لیک ویو ہلز میں /26 رمضان بروز جمعرات بعد نماز تراویح زیرنگرانی قاری محمد نعیم الدین قادری مقرر ہے ۔ مفتی حافظ و قاری سید واحد علی اور قاری محمد نعیم الدین قادری خطاب کریں گے ۔
٭٭ مدینہ مسجد بانو نگر مادنا پیٹ میں جلسہ فضائل شب قدر زیرنگرانی الحاج سید مبارک بعد نماز تراویح منعقد ہوگا ۔ نماز عشاء ٹھیک 8.30 بجے ہوگی ۔ مولانا حسین شہید حافظ فیاض الحسن ، مولوی متین الدین قادری مخاطب کریں گے ۔
٭٭ لیلۃ القدر کانفرنس /28 اپریل بعد نماز تراویح بمقام مرکز اہل سنت و جماعت وادی رضا ایرہ کنٹہ شاہین نگر حیدرآباد میں زیرصدارت مولانا الشاہ محمد اویس رضا قادری مقرر ہے ۔ مہمان مقرر مفتی محمد شمشاد احمد مصباحی یو پی ہوں گے ۔
٭٭ مسجد باؤلی زیبا باغ آصف نگر میں /26 رمضان بروز جمعرات مرکزی جلسہ شب قدر بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔ مولانا یٰسین خان خطاب کریں گے ۔ حافظ غلام محمد کی قرأت کلام پاک ہوگی ۔
٭٭ مسجد اقصیٰ شانتی نگر شمالی لالہ گوڑہ سکندرآباد میں جلسہ شب قدر بعد نماز عشاء ڈاکٹر حسن محمد نقشبندی قادری کی زیرصدارت مقرر ہے ۔ مولانا الحاج سید متین علی شاہ قادری مہمان خصوصی ہوں گے ۔ حافظ حسین محمد نقشبندی الحاج حافظ محمد اجمل خطاب کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 8.30 بجے ہوگی ۔
٭٭ مسجد اہلسنت الجماعت شمالی لالہ گوڑہ سکندرآباد میں /28 اپریل کو جلسہ فضائل شب قدر مقرر ہے ۔ مولانا سید متین علی شاہ قادری مولانا علی پاشاہ خطاب کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 9 بجے ہوگی ۔

کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کی قرآن و صاحب قرآن کانفرنس
علامہ سید ہاشمی میاں اشرفی، علامہ نورانی میاں مہمان خصوصی
حیدرآباد 27 اپریل (راست) ڈاکٹر محمد عبدالنعیم ذکی سیٹھ (معتمد کمیٹی) نے بتایا کہ کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی حیدرآباد کے زیراہتمام سال حال اپنی تاسیس کے پچاس سال کی تکمیل پر شکر حق تعالیٰ بجا لانے کے لئے 28 اپریل جمعرات بعد نماز تراویح میلاد میدان روبرو خلوت پیالس ’’قرآن و صاحب قرآن کانفرنس‘‘ جناب خواجہ معین الدین اقبال ملتانی (صدر کمیٹی) کی زیرنگرانی مقرر ہے۔ کانفرنس کا آغاز مولانا غلام محمد خان نقشبندی کی قرأت کلام مجید سے ہوگا۔ نعت خوان قاری اسد اللہ شریف نقشبندی، جناب سید عبدالرحمن اشرفی نعت شہہ کونین صلی اللہ علیہ و سلم سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔ حضرت علامہ مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ، مولانا حافظ محمد آصف عرفان قادری کے علاوہ جناب سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ کے خطابات ہوں گے جبکہ بیرونی مہمان مولانا سید محمد ہاشمی میاں اشرفی الجیلانی اور حضرت علامہ سید محمد نورانی میاں اشرفی الجیلانی (فاضل بغداد) مہمان خصوصی ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد عبدالنعیم ذکی سیٹھ (معتمد کمیٹی) خیرمقدم کریں گے۔ جناب محمد فردوس چشتی افتخاری کلمات تشکر ادا کریں گے۔ اس موقع پر حضرت علامہ سید ہاشمی میاں اشرفی کی علمی دینی خدمات اور کمیٹی کی برسہا برس سے سرپرستی پر اعتراف خدمات اور تہنیت پیش کی جائے گی۔

آج کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی لیلتہ القدر و تحفظ ناموس رسالتﷺ کانفرنس
حیدرآباد /27 اپریل ( راست ) محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) و ڈاکٹر عظمت رسول کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی لیلتہ القدر و تحفظ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس کا انعقاد 28 اپریل بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام گورنمنٹ جونئیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئے گا ۔ بیرونی مہمان مقررین میں عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر مفکر اسلام حضرت العلامہ مفتی سلمان ازہری (فاضل جامعہ ازہر) مفتی لیاقت حسین قادری رضوی ( صدر تحریک تحفظ سنیت نیپال ) مولانا قاری محمد ذکراللہ مکی ( صدر تحریک تحفظ سنیت بریلی شریف ) کے خطابات ہوں گے ۔

قلی قطب شاہ اسٹیڈیم پر آج جلسہ شب قدر
حیدرآباد /27 اپریل ( پریس نوٹ ) کل ہند بزم رحمت عالم کا 13 واں مرکزی جلسہ شب قدر 28 اپریل بروز جمعرات بعد نماز عشاء قلی قطب شاہ اسٹیڈیم ہائی کورٹ روڈ نزد مدینہ مارکٹ پتھرگٹی پر منعقد ہوگا ۔ جلسہ کی صدارت صدر بزم رحمت عالم جناب ایم اے مجیب سینئیر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کریں گے جبکہ ڈاکٹر حافظ محمد مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی نگرانی کریں گے ۔ مہمان مقرر حضرت علامہ مولانا محمد شمیم الزماں قادری ( کلکتہ ) کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ علامہ شاہ محمد احمد نقشبندی الجنیدی بانی و امیر تحریک صدائے اسلام حیدرآباد کی خصوصی آمد ہوگی ۔ مولانا سید جامی اشرف اشرفی الجیلانی ناظم اعلی جامعہ فیضان اشرف العلوم گجرات اور علامہ مولانا محمد بلیغ الزماں شمشی ازہری ( جامعہ ازہر ) مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ مولانا مشہود عالم اشرفی بانی جامعہ اشرفیہ غوثیہ ناچارم اور مولانا سید شاہ نورالحسینین پاشاہ قادری نقشبندی سجادہ نشین حضرت نور العلی نقشبندی کے بھی خطابات ہوں گے ۔ مولانا حافظ و قاری سید وسیم الدین احمد اسدی قادری خلیفہ محمد شمیم الزماں شیر بنگال صدر استقبال ہوں گے ۔

مسلم لیگ کا جلسہ یوم بیت المقدس
حیدرآباد۔/27 اپریل، ( راست ) محمد عبدالباسط عنایت ایڈوکیٹ کے بموجب سرزمین فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضہ کے خلاف آل انڈیا مسلم لیگ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسہ بعنوان ’’ یوم بیت المقدس ‘ 29 اپریل بعد نماز عصر دفتر مسلم لیگ ، ٹولی چوکی حیدرآباد پر زیر نگرانی جناب محمد عبدالستار مجاہد قومی صدر مسلم لیگ منعقد ہوگا ۔
مسلم لیگ کا آج جلسہ شب قدر
حیدرآباد۔/27 اپریل، ( راست ) آل انڈیا مسلم لیگ کے زیر اہتمام جلسہ شب قدر 28 اپریل بعد نماز تراویح 10 بجے شب خانقاہ مجاہدیہ ، ٹولی چوکی حیدرآباد زیر نگرانی جناب محمد عبدالستار مجاہد قومی صدر مسلم لیگ منعقد ہوگا۔ مولانا سید لائق علی قرأت کلام پاک اور محمد عقیل الرحمن قادری نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔
آج یکشبی شبینہ
حیدرآباد ۔ صاحب کی مسجد چیلہ پورہ میں 26 رمضان المبارک یکشبی شبینہ مقرر ہے ۔ مولانا حافظ و قاری عبداللطیف مشتاق قادری کی نگرانی میں حافظ محمد سہیل حافظ معاذ شریف اور حافظ محمد شعیب کے علاوہ دیگر حفاظ کرام ایک ہی شب کی بیس رکعت تراویح میں قرآن شریف کی تلاوت مکمل کریں گے ۔ نماز عشاء 8.15 بجے ہوگی ۔

مسلم لیگ شعبہ خدمت کیلئے تعاون کی اپیل
حیدرآباد۔/27 اپریل، ( راست ) آل انڈیا مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق سوسائٹی کے تحت غیر مسلم حضرات طلباء و نوجوانوں کو یونیورسٹیوں و کالجس میں ملک کی مختلف زبانوں پر مشتمل قرآن پاک کے ترجموں کے نسخوں کی مفت تقسیم کی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس کے علاوہ شعبہ خدمت خلق کے تحت مستحق غریب افراد، بیوہ و مطلقہ خواتین و نو مسلم حضرات کی مالی امداد کی جاتی ہے۔ جناب محمد عبدالستار مجاہد قومی صدر مسلم لیگ نے اہل خیر حضرات سے اس کار خیر کیلئے تعاون کی اپیل کی ہے۔ فون پے، گوگل پے نمبر 6303835598 پر رقم جمع کراسکتے ہیں۔ مزید تفصلات کیلئے مقامی دفتر مسلم لیگ ٹولی چوکی حیدرآباد مرکزی دفتر روبرو جامع مسجد دہلی ، سیل نمبر 9246549269 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
جامعتہ الحرمین الشریفین کے لیے تعاون کی اپیل
حیدرآباد /27 اپریل ( راست ) شہر حیدرآباد میں گذشتہ دس سال کی مدت میں عربی زبان و اسلامی علوم خاص طور پر صحیح بخاری و صحیح مسلم کے حفظ کے کارناموں کے ذریعہ جامعتہ الحرمین الشریفین نہ صرف ہندوستان بلکہ عالم عرب و عالم اسلام میں انقلاب کی نقیب بن گئی ہے ۔ بخاری شریف و مسلم شریف کے حفظ کو ہر مسلمان سلف صالحین کے دور کی واپسی قراردے رہا ہے ۔ طلبہ انگریزی ، فارسی ، اردو ، ہندی اور سنسکرت زبانوں میں مہارت حاصل کر رہے ہیں ۔ زبانوں میں مہارت کی وجہ سے ہر طالب علم روزگار سے منسلک ہوگیا ہے ۔ بانی جامعہ پروفیسر مولانا سید جہانگیر نے اہل خیر حضرات سے عطیات زکوۃ و صدقات اور امداد کے ذریعہ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔ فون نمبرات 9246545814، 7993435512 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔