دونوں شہروں کی عیدگاہوں اور مساجد میں نماز عید الفطر

   

6-30 بجے
٭٭ مسجد نصریہ مہدی پٹنم میں نماز عید الفطر 6-30 بجے ادا کی جائے گی ۔ مولانا احمد شریف خطاب کریں گے ۔۔
6-45 بجے
٭٭ مسجد دریبہ بیگم بازار چھتری نزد جادو گر کپڑے کی دکان میں نماز عید 6-45 بجے ہوگی ۔ حافظ محمد معین الدین شرفی کا بیان ہوگا ۔۔
8-00 بجے
٭٭ مسجد آستانہ شطاریہ دبیر پورہ میں نماز عید 8 بجے ادا کی جائے گی ۔ مولانا سید غلام غوث شیخن احمد حسنی الحسینی قادری الشطاری کامل پاشاہ بیان کریں گے اور خطبہ و امامت کے فرائض بھی انجام دیں گے ۔۔
٭٭ مسجد حضرت ابوالحسنات حافظ بابا نگر میں نماز عید الفطر 8 بجے ہوگی ۔ مولانا پیر غلام احمد قریشی خطاب کریں گے ۔ مولانا محمد عبدالستار امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭ جامع مسجد ساجدہ بیگم ، مغل پورہ کمان میں نماز عید الفطر 8-00 بجے ادا کی جائے گی ۔ قبل نماز عید حافظ محمد نور الدین سلیم انجینئر کا خطاب ہوگا اور امامت حافظ و قاری محمد احمد کریں گے ۔۔
٭٭ مسجد رضیہ روبرو ملک پیٹ فائر اسٹیشن گورنمنٹ پریس روڈ میں نماز عید الفطر 8 بجے ادا کی جائے گی ۔ حافظ و قاری محمد وجیہہ اللہ سبحانی نقشبندی خطابت و امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭ مسجد محمدیہ ، تارہ کا میدان حسینی ، علم میں نماز عید الفطر 8 بجے ہوگی ۔ امامت و خطابت مفتی عبدالواسع احمد صوفی کرینگے ۔۔
٭٭ ریڈہلز گراونڈ پر نماز عید الفطر 8 بجے ہوگی ۔ مولانا احمد عبید الرحمن اطہر امامت و خطابت کریں گے ۔۔
٭٭ جامع مسجد حضرت فتح اللہ بیگ نزد ریلوے اسٹیشن یاقوت پورہ چھاونی روڈ میں نماز عید الفطر 8 بجے ادا کی جائے گی ۔ مولانا فرید الدین مسعود امامت کرینگے ۔۔
8-30 بجے
٭٭ جامع مسجد محبوبیہ اہل سنت وجماعت وادی عمر نزد شاہین نگر میں نماز عید الفطر 8-30 بجے ہوگی ۔ مفتی حافظ میر شاہ مرتضیٰ علی قادری الحیدری لطیفی کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ مسجد حاجی کمال دارالشفاء متصل سالار جنگ پل میں نماز عید الفطر 8-30 بجے ادا کی جائے گی ۔ مولانا حافظ سید یونس علی خضر امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭ مسجد محمدیہ غوری جمعرات بازار مین روڈ پر نماز عید الفطر 8-30 بجے ہوگی ۔ حافظ محمد سیف الدین شرفی کا بیان ہوگا ۔۔
8-45 بجے
٭٭ جامع مسجد سعیدیہ ( یکمینار ) حکیم پیٹ ٹولی چوکی میں نماز عید الفطر 8-45 پر ہوگی ۔ مولانا محمد مبشر احمد رضوی کا عید الفطر اور ہماری ذمہ داریاں کے زیر عنوان خطاب ہوگا ۔۔
9-00 بجے
٭٭ جامع مسجد عمر فاروق ؓ ، فاروق نگر ، جمال بنڈہ میں نماز عید الفطر 9 بجے ہوگی ۔ حافظ و قاری حبیب صالح بن عبداللہ جنیدی خطاب کے علاوہ نماز کی امامت کرینگے ۔۔
٭٭ مدینہ مسجد شاہ گنج میں نماز عید الفطر 9 بجے ادا کی جائے گی ۔ حافظ محمد عبدالمقیت امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭ مسجد حضرت سید مدنی شاہؒ آسمان گڑھ ملک پیٹ میں نماز عید 9 بجے ہوگی ۔ امامت مولانا محمد عبدالمتین کریں گے ۔۔
٭٭ عیدگاہ جیلانیہ و درگاہ حضرت محمد جیلانی قادری کلیمی نزد لوہے کا چارمینار ہائی ٹیک سٹی میں نماز عید 9 بجے ہوگی ۔ حافظ محمد اجمل حسین بیان کریں گے ۔۔
٭٭ عیدگاہ وادی مصطفی میں نماز عید 9 بجے ادا کی جائے گی ۔ جناب عبدالروف کا بیان ہوگا ۔ حافظ ریاض احمد اشرفی امامت کریں گے ۔۔
9-30 بجے
٭٭ جامع مسجد علی احمد الزبیدی اہل سنت و جماعت وادی عمر نزد شاہین نگر میں نماز عید 9-30 بجے ہوگی ۔ حافظ میر شاہ مرتضی علی قادری کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ جامع مسجد باسطیہ ( المعروف قاری کی مسجد ) قدیم ملک پیٹ پانی کی ٹانکی میں نماز عید الفطر 9-30 بجے ہوگی ۔ خطابت و امامت مولانا قاری محمد علی خاں کرینگے ۔۔
٭٭ جامع مسجد افضل گنج میں نماز عید الفطر 9-30 بجے ہوگی ۔ مولانا الحاج سید شاہ انعام الحق قادری نقشبندی بیان کریں گے اور امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭ آستانہ عالیہ حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی قبلہؒ بیرون فتح دروازہ مصری گنج میں نماز عید الفطر 9-30 بجے ہوگی ۔ مولانا قاری سید شاہ ندیم اللہ حسینی نماز پڑھائیں گے اور خطبہ دیں گے۔۔
٭٭ مدینہ مسجد بانو نگر مادنا پیٹ میں نماز عید الفطر 9-30 بجے ہوگی ۔ حافظ فیاض الحسن نماز پڑھائیں گے اور مولانا محمد خاں بیابانی کا بیان ہوگا ۔۔
٭٭ مسجد توحید میڑچل کندہ بستی میں نماز عید الفطر 9-30 بجے حافظ محمد منور حسین پڑھائیں گے ۔۔
10-00 بجے
٭٭ مسجد محبوبی اندرون درگاہ شریف حضرت محبوب الہ خواجہ محبوب مرزا چشتیؒ حضرت محبوب گلشن سرور نگر میں نماز عید 10 بجے ادا کی جائے گی ۔ مولانا حافظ منہاج پاشاہ نماز پڑھائیں گے ۔۔
٭٭ پہاڑی شریف درگاہ حضرت سیدنا بابا شرف الدین قبلہؒ کی مسجد میں نماز عید 10 بجے دن ادا کی جائے گی ۔ مولانا پیرزادہ سید فرید الدین قادری امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭ مسجد درگاہ حضرت عباد اللہ شاہ صاحب قبلہؒ غوث پورہ دارالسلام روڈ نامپلی میں نماز عید الفطر 10 بجے ہوگی ۔ مولانا مرزا زیب اللہ بیان کریں گے اور امامت کریں گے ۔۔
٭٭ مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ میں نماز عید 10 بجے ادا کی جائے گی ۔ مولانا محمد شوکت علی قادری امامت کریں گے ۔۔
٭٭ مسجد ابراہیم جی پی آر اے کوارٹرس گچی باولی میں نماز عید الفطر 10 بجے ادا کی جائے گی ۔ مولانا محمد موسیٰ رضوی خطبہ دیں گے اور امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭ مسجد درگاہ حضرت نذر محبوب شاہ قادریؒ واقع ڈی پوچم پلی منڈل نزد دنڈیگل پولیس اسٹیشن ضلع میڑچل تلنگانہ میں نماز عید الفطر 10 بجے ہوگی ۔ مولانا منور علی شاہ قادری نماز عید پڑھائیں گے ۔۔
٭٭ مسجد درگاہ حضرت شاہ آغا محمد حسن ابوالعلائی ؒ آغا پورہ میں نماز عید 10 بجے ہوگی ۔ حافظ قاضی محمد ابراہیم امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے ۔۔
٭٭ مسجد روشن کبوتر خانہ قدیم میں نماز عید 10 بجے ہوگی ۔ مولانا سید شاہ امتیاز الدین علی صوفی امامت کریں گے ۔۔
10-30 بجے
٭٭ مسجد چمن میں نماز عید الفطر 10-30 بجے ادا کی جائے گی ۔ قبل نماز مولانا حافظ بلال قادری کا بیان ہوگا ۔ مولانا حافظ و قاری شعیب خاں عطاری نماز کی امامت کریں گے ۔۔
٭٭ مسجد قبا گڈس شیڈ نامپلی قریب کرمنل کورٹ میں نماز عید کی دوسری جماعت 10-30 بجے ادا کی جائے گی ۔۔
٭٭ جامع مسجد قطب شاہی اندرون ملٹری ایریا فرسٹ لانسرز میں نماز عید الفطر 10-30 بجے ہوگی ۔ مولانا محمد مجتبیٰ احمد رضوی القادری امامت و خطابت کے فرائض انجام دینگے ۔ مولانا محمد مبشر احمد رضوی کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ جامع مسجد سالار الملک نزد قدیم عیدگاہ مادنا پیٹ میں نماز عید الفطر 10-30 بجے ہوگی ۔ نماز سے قبل جناب ارشاد احمد باقوی کا خطاب ہوگا ۔۔