دوپہر کے وقت کم بسوں کو چلانے آر ٹی سی کا فیصلہ

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : گرمی کی شدت اور دوپہر کے وقت عوامی سرگرمیوں میں کمی کے پیش نظر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی ایس آر ٹی سی ) نے دوپہر 12 بجے تا 4 بجے شام کے درمیان کم بسوں کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آر ٹی سی کے مطابق 17 اپریل سے صبح کی ٹرپس صبح 5 بجے سے تمام روٹس پر دستیاب ہوں گی اور دیر کی ٹرپس شام 4 تا 12 بجے شب تمام روٹس پر دستیاب ہوں گی ۔۔