نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں دو ارب 91 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 91 لاکھ 91 ہزار 969 ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 21 ہزار 566 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 881 ہو گئی ہے ۔یہ متاثرہ معاملوں کا 0.34 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.25 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔وزارت کے مطابق اسی مدت میں 18 ہزار 294 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے ۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار 434 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.46 فیصد ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں پانچ لاکھ سات ہزار 360 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 87 کروڑ 11 لاکھ 60 ہزار 846 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔