اگرہ۔ دل دہلادینے والے دو واقعات میں ایک شخص نے اگرہ میں ایک لڑکی کے ساتھ تعلقات کی مخالفت کرنے والی ماں کو بیٹے ہاتھوں قتل‘ وہیں پڑوس کے فیروز آباد ضلع میں اپنے داشتہ کی مدد سے بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کا معاملہ پیش آیاہے۔
اگرہ کاواقعہ 6مارچ کے روز ویشالی نگر علاقے میں پیش آیا ہے۔ راجیش کمار اسٹیشن ہاوز افیسر(ایس ایچ او) جگدیش پور نے کہاکہ ”ہماری ابتدائی جانچ میں اس بات کاانکشاف ہوا ہے کہ متوفی اس کے بیٹے کے رانی نام کی لڑکی کے ساتھ تعلقات پر اعتراض تھا۔
اس کے علاوہ جرم کے پیچھے کی کوئی اور وجہہ دیکھائی نہیں دے رہی ہے۔
ہم نے بیٹے شیوم شرما اور اس کی گرل فرینڈ سے کئی مرتبہ پوچھ تاچھ اور تفتیش کی جس میں انہوں نے اقبالیہ بیان دیا ہے۔
شیوم شرما او راس کی گرل فرینڈ کو ائی پی سی کی دفعہ 302(قتل)کے تحت گرفتار کرلیاگیاہے۔
پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 6مارچ کے روز مذکورہ عورت اس کے زیوارت لے کر فرار ہونے والے اپنے بیٹے کو پکڑ لیاتھا۔
پولیس کو طلب کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔ کمار نے مزید کہاکہ ”ان دھمکیوں سے دلبرداشتہ ہوکر ملزمین اور اسکی گرل فرینڈ میں منھ پر تکیہ رکھ کر ماردیا“۔
فیروز آباد میں پیش ائے دوسرے واقعہ میں ایک شخض کا قتل اس کی بیوی نے اپنے داشتہ کی مدد سے کردیا۔
پولیس نے مذکورہ عورت جس کی شناخت ارتی سنگھ کے طور پر ہوئی ہے او راس کے داشتہ پریم سنگھ کو گرفتار کرلیاہے۔ پریم پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کے ایک بچے بھی ہے۔
ائی پی سی کی دفعات 302اور201کے تحت دونوں پر مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔
مذکورہ ملزم عورت چار باغ ریلوے لائن کی ساکن ہے جو بسائی محمد پور پولیس اسٹیشن حدود میں آنے والا علاقہ ہے۔
پولیس نے کہاکہ 2مارچ کے روز متوفی دھیان سنگھ کی نعش سڑک کے کنارے سے برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی یومیہ اجرت پر کام کرنے والا ایک لیبر او رکثرت سے شراب نوشی کرنا والا تھا اور اپنے ساری کمائی شراب نوشی پر خرچ کردیاکرتاتھا۔
مذکورہ شخص کی بیوی کے ساتھ کافی جھگڑا بھی ہوتاتھا‘ جس نے پھر اس کے قتل کا منصوبہ بنایاتھا