دو امریکی اداروں پر چین کی پابندی

   

بیجنگ: چین نے جمعہ کو ہڈسن انسٹی ٹیوٹ اور رونالڈ ریگن پریسیڈینشیل لائبریری نامی دو امریکی اداروں پر این چائنا اصول کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر پابندیاں عائد کر دیں۔وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں نے تائیوان کے صدر سائی انگ وین کو امریکی سرزمین پر علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے ایک پلیٹ فارم اور سہولت فراہم کی، جس سے ‘ایک چائنا اصول’ اور ‘چین-امریکہ کے درمیان تین مشترکہ بیانات’ کے التزامات کی سنگین خلاف ورزی ہوئی۔