دو ایکسپریس ٹرینس کے ٹرمینل اسٹیشنس تبدیل

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر مسافرین کے ہجوم کو کم کرنے اور مسافرین کی بڑی تعداد کو اضافی ٹرین سہولتوں کی فراہمی کے مقصد سے ساوتھ سنٹرل ریلوے نے دو ایکسپریس ٹرینس کے ٹرمینل اسٹیشن کو تبدیل کیا ہے ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں کے مطابق ٹرین نمبر 17058/57 دیواگیری ایکسپریس جو پہلے سکندرآباد سے روانہ ہوتی تھی اب لنگم پلی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی ۔ یہ ٹرین اب لنگم پلی ۔ سی ایس ایم ٹی (ممبئی ) ۔ لنگم پلی کے درمیان چلائی جائے گی ۔ ٹرین نمبر 17064/17063 اجنتا ایکسپریس جو پہلے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوتی تھی اب کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوگی ، چنانچہ یہ ٹرین اب کاچی گوڑہ ۔ منماڑ ۔ کاچی گوڑہ اسٹیشنس کے درمیان چلے گی ۔۔