کولکتہ۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں دریائے پدما کے ہندوستانی کنارے پر غیر قانونی طور پر مچھلی پکڑنے کے الزام میں دو بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا۔ انجن سے لیس کنٹری بوٹ (ای ایف سی بی) کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔یہ واقعہ ہندوستانی علاقے میں تقریبا ایک کلومیٹر کے اندر پیش آیا۔ککماریچار بارڈر چوکی کے دستے جو معمول کے گشت پر تھے، انہوں نے چار افراد کو دوای ایف سی بی پر ہندوستانی پانیوں میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے دیکھا،۔ این کے پانڈے، ڈی آئی جی اور ترجمان، بی ایس ایف، جنوبی بنگال فرنٹیئر نے اس واقعہ کی تفصیلات فراہم کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چیلنج کیے جانے پر ان میں سے دو افراد ایک کشتی میں بنگلہ دیش کی طرف فرار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے جوانوں نے تیزی سے کام کیا اور باقی دو بنگلہ دیشی شہریوں کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے اور ان کی کشتی کو ضبط کر لیا۔پوچھ گچھ کے دوران، دونوں بنگلہ دیشیوں نے اپنی شناخت مانک الدین اور مفضل سک کے طور پر کی۔