منی سوٹا: 1999 میں انارکی اور فسادات کے شکار یوگوسلاویہ سے امریکہ پناہ لینے والے دو بہنوں کو ایک اجنبی خاتون نے ان کی غیر معمولی مدد کرتے ہوئے 100 ڈالر رقم دی تھی جس سے انہیں بہت فائدہ ہوا تھا۔ اب انہوں نے 23 برس بعد اس مہربان خاتون کو تلاش کرلیا ہے۔اب سے 23 برس قبل زوگے اور وانیا کونٹینو کے والد نے انہیں جنگ زدہ یوگوسلاویہ سے طیارے میں بٹھا کر روانہ کر دیا تھا۔ اس غیر یقینی صورتحال میں دونوں نو عمر بہنیں امریکہ پہنچیں تو دورانِ پرواز گم سم اور خوفزدہ بہنوں کو ایک خاتون نے لفافے میں 100 ڈالر کی رقم دی تھی جس سے ان کی مشکلات کم ہوئی تھیں۔اس لفافے پر خاتون کے متعلق صرف اتنا لکھا تھا کہ وہ ٹینس کھیلتی ہیں، ان کا نام ٹریسی پیک ہے اور وہ بلین، منی سوٹا کی رہائشی ہیں۔