دو نوجوان لڑکیوں کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک اور ذہنی تناؤ کے عالم میں ایک دو نوجوانوں لڑکیوں کی خودکشی کے واقعات حبیب نگر اور شمس آباد پولیس حدود میں پیش آئے۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق 17 سالہ لڑکی موہنی جو افضل ساگر علاقہ کے ساکن شخص روی کی بیٹی تھی یہ لڑکی پیشہ سے خانگی ملازم بتائی گئی ہے۔ گذشتہ چند روز سے لڑکی ذہنی تناؤ کا شکار تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ شمس آباد پولیس کے مطابق 22 سالہ کویتا جو شمس آباد کے ساکن ڈی نائیک کی بیٹی تھی اس لڑکی کو اس کی والدہ نے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا تھا۔ گذشتہ روز اس لڑکی کو گھریلو کام کاج پر توجہ نہ دینے کے سبب اس کی والدہ نے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر کویتا نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔