دو پاکستانی فوجی بم دھماکے سے ہلاک

   

اسلام آباد ۔ /20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو پاکستانی فوجی بشمول ایک عہدیدار آج اُس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ میں جو افغانستان کی سرحد سے متصل علاقہ ہے دھماکہ ہوا اور مہلوکین ترقی یافتہ دھماکو مادہ کے آلہ کی زد میں آگئے جو زیرزمین سرحدی خط پر ضلع محمد میں نصب کیا گیا تھا ۔ مہلوکین کی شناخت میجر ادیسی شاہد اور سپاہی فراز حسین کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ اس علاقہ میں کام پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے اور فوجی دراندازی کے راستہ کی کڑی نگرانی کررہے ہیں ۔ دھماکہ کے وقت یہ دونوں فوجی عہدیدار مقام دھماکہ پر تعینات تھے ۔ افغانستان کے دہشت گرد باقاعدہ طور پر سپاہیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں ۔ افغانستان اور پاکستان کی مشترکہ سرحد 2400 کیلو میٹر طویل ہے ۔