دو چھوٹے طیاروں کی فضا میں ٹکر، تین افراد ہلاک

   

سڈنی : آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دو چھوٹے طیارے فضا میں ٹکرانے اور گر کر تباہ ہونے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔علاقائی پولیس نے سڈنی میں پیش آنے والے طیارے کے حادثے کے حوالے سے ایک بیان دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دو چھوٹے طیارے فضا میں ٹکرانے کے بعد ایک جنگل میں جا گرے اس حادثے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو مبینہ طور پر حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے۔