دو ہندوستان: ایک یوگا میں مصروف ، دوسرا دربدر

,

   

٭٭ کانگریس لیڈر کپل سبل نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دو نوعیت کے ہندوستان ہے، ایک گھر پر آرام میں ہے اور دوسرا لاک ڈاون کے درمیان گھر پہنچنے کی جان توڑ کوششوں میں مصروف ہے ۔ وہ جو گھر پرہیں، ان میں سے بعض یوگا کر رہے ہیں، بعض رامائن دیکھ رہے ہیں اور بعض انتاکشری کھیل رہے ہیں۔ ان کے برخلاف دیگر ہندوستان کے لوگ اپنی بقاء کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ وہ غذا کی کمی کا شکار ہیں اور انہیں سر چھپانے کیلئے آسرا نہیں ہے۔ کپل سبل کے یہ ریمارکس کو وزیراعظم نریندر مودی کے ویڈیو ز کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے جس میں وہ یوگا کرتے دیکھے جاسکتے ہیں ۔