دھان کی بے قاعدگیوں سے متعلق الزامات انتقامی سیاست کا حصہ

   

دھان کی بے قاعدگیوں سے متعلق الزامات انتقامی سیاست کا حصہ
جھوٹی تشہیر کرنے والے میڈیا ہاوزس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا : عامر شکیل
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی عامر شکیل نے سیاسی انتقام کے تحت چند لوگوں کی جانب سے ان کے رائس ملس میں سی ایم آر دھان سے متعلق بے قاعدگیاں ہونے کی جھوٹی تشہیر کرنے کا الزام عائد کیا ۔ ان کے رائس ملرس کے خلاف جھوٹی تشہیر کرنے والے ٹیلی ویژن چیانلس اور اخبارات کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرنے کا انتباہ دیا ۔ اسمبلی حلقہ بودھن کی نمائندگی کرنے والے سابق رکن اسمبلی عامر شکیل نے کہا کہ ان کے رائس ملس میں کوئی بے قاعدگیاں نہیں ہوئی ہیں ۔ اس معاملے میں ماضی میں بھی چند افراد نے جھوٹے الزامات عائد کئے تھے ۔ تاہم محکمہ سیول سپلائی نے انہیں بے قصور قرار دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دو رائس ملس میں کسٹم ملنگ دھان نہیں لیا گیا اور نہ ہی ان کے رائس ملس کو یہ دھان مختص کیا گیا ۔ ایک کلو چاول کا بھی بیجا استعمال نہیں ہوا ہے ۔ اگر کوئی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں تو محکمہ سیول سپلائز کی جانب سے نوٹس دی جاتی ہے ۔ انہیں ابھی تک کوئی نوٹس جاری نہیں کی گئی ماضی میں جھوٹی شکایتوں کی تحقیقات کرنے کے بعد محکمہ سیول سپلائز نے کلین چٹ دیا تھا ۔ ضلع کلکٹر کی جانب سے جاری کردہ سرکلر ان کے پاس موجود ہے ۔ میرے پاس ایک دانا سی ایم آر دھان نہ ہونے کا عہدیداروں نے این او سی جاری کیا ہے ۔۔ ن