دھرانی پورٹل بے قاعدگیوں کی جانچ کیلئے7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل

   

سی آئی ڈی کی ڈائرکٹر جنرل چارو سنہا صدر نشین
حیدرآباد۔ 26 جولائی (سیاست نیوز) حکومت نے دھرانی پورٹل کی بے قاعدگیوں کی جانچ کیلئے 7 رکنی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ بی آر ایس دور میں دھرانی پورٹل کو متعارف کیا گیا اور کانگریس حکومت نے پورٹل میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کے بعد جانچ کا فیصلہ کیا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی پورٹل کی کارکردگی، ٹنڈر کے طریقہ کار اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کی جانچ کرے گی۔ محکمہ مال سے جی او ایم ایس 173 جاری کیا گیا جس میں 7 رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ سی آئی ڈی ڈائرکٹر جنرل چارو سنہا آئی پی ایس تحقیقاتی کمیٹی کی صدر نشین ہونگی۔ ارکان میں کاؤنٹر انٹلی جنس سپرنٹنڈنٹ پولیس سندھو شرما، جوائنٹ سکریٹری آئی ٹی انودیپ درشٹی، تلنگانہ سی ایس بی سپرنٹنڈنٹ پولیس ہرش وردھن، آئی ٹی ڈی اے اوٹنور پراجکٹ آفیسر ایم مکراندو اور نیشنل انفارمیٹکس سنٹر ماہر کو شامل کیا گیا۔ سی ایم آر او کے پراجکٹ ڈائرکٹر اپوروا چوہان کنوینر ہونگے۔ دھرانی پورٹل ٹنڈر معاملہ میں شفافیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ قانونی تنازعات کا شکار کمپنی کو ٹنڈر الاٹ کرنے کی شکایت کی جانچ کی جائے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی کو اراضی ریکارڈ کے تحفظ کی جانچ کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکومت نے دھرانی پورٹل کو ختم کرکے بھوبھارتی پورٹل متعارف کیا ہے۔ ابتدائی جانچ میں دھرانی پورٹل کے 10 ہزار سے زائد معاملتوں میں بے قاعدگیاں پائی گئیں ۔1؍F