دھرانی پورٹل کے فوائد سے عوام کو واقف کروائیں

   

ناگر کرنول میں قائدین و عہدیداروں کو ایڈیشنل کلکٹر کا مشورہ

ناگر کرنول۔ ضلع کے ایڈیشنل کلکٹر منو چودھری نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے گاؤں میں مکانات کی تعمیر کے لئے اور دیگر تمام قسم کے تعمیراتی کام کے لئے پٹہ پاس بک جاری کرنے کا حکومت تلنگانہ نے فیصلہ کیا ہے۔جس کے لئے تمام مکانات ، سرکاری اور نجی جائیدادوں کی تفصیلات دھرنی پورٹل میں شامل کی جائیں۔ ناگر کرنول منڈلاجات کا دوراہ کیا۔ ایڈیشنل کلکٹر منو چودھری ، جنہوں نے فیلڈ لیول پر ٹریننگ اسسٹنٹ کلکٹر چترا مشرا کے ہمراہ ، توڈکرتی، بجناپلی منڈل کے شاہین پلی ، علی پور اور سالکرپیٹ تا کے گائوں میں پراپرٹی آن لائن عمل کا جائزہ لیا۔ اور یہ تجویز کیا گیا کہ گاؤں میں مکانات ، سرکاری اور نجی املاک کی تفصیلات دھرانی پورٹل میں شامل کی جائیں۔متعلقہ دیہات کے پنچایت سکریٹری کو ہدایت کی گئی کہ وہ سروے کو بہتر انداز میں انجام دیں اور اسے 10 اکتوبر تک مکمل کریں۔ انہوں نے گاؤں کے سرپنچ ، ڈپٹی سرپنچ ، وارڈ ممبران اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو دھرانی ایپ میں اثاثوں کی تفصیلات کے اندراج کے فوائد سے آگاہ کریں۔ گاؤں میں اسکولوں ، مندروں ، مساجد اور گرجا گھروں کی تفصیلات شامل کرنا ضروری ہیں۔ پراپرٹی کا مالک تفصیلات اور تصویر اپلوڈ کرنا چاہتا ہے۔ متعلقہ دیہات کے اپنے دورے کے دوران ، ایڈیشنل کلکٹر اور ٹریننگ اسسٹنٹ کلکٹر نے موبائل ایپ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔