دھونی کے بعد روہت چنئی کی قیادت کریں : رائیڈو

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی سابق بیٹر امباتی رائیڈو نے کہا کہ وہ روہت شرما کو 2025 میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) میں تبدیل ہوتے دیکھنا پسند کریں گے اور ایم ایس دھونی کی سبکدوشی کے بعد ہندوستانی کپتان سے خواہش ہے کہ وہ فرنچائز کی قیادت کریں۔ روہت 22 مارچ کو شروع ہونے والے آئی پی ایل 2024 میں ممبئی انڈینز کی قیادت نہیں کریں گے کیونکہ 5 بارکی چمپئن ٹیم نے ہاردک پانڈیا کو کپتان مقررکیا ہے۔ روہت مزید 5-6 سال تک کھیل سکتے ہیں ۔ میں انہیں مستقبل قریب میںچنئی کے لیے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں۔ اگر انہیں کپتانی کرنی ہے تو وہ دنیا میں کہیں بھی کرسکتے ہیں۔ میں انہیں2025 میں چنئی کے لیے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں اور جب ایم ایس دھونی سبکدوش ہوجائیں گے تو وہ کپتانی بھی سنبھال سکتے ہیں۔ پانڈیا جنہوں نے ممبئی انڈینزکے ساتھ اپنے کیریئر کا آغازکیا اور ان کے ساتھ آئی پی ایل کے خطابات جیتے، 2022 کے سیزن کے آغاز سے پہلے گجرات ٹائٹنز میں شامل ہوئے، جس سے وہ 2023 کے سیزن میں خطابات اور فائنل تک پہنچ گئے۔ 2024 کے سیزن سے پہلے ہاردک کو ممبئی انڈینز کے ساتھ تبدیل کیا گیا اور ان کے کپتان کے طور پر اعلان کیا گیا۔ رائیڈو نے یہ رائے بھی ظاہر کی کہ گجرات ٹائٹنز اور ایم آئی کے متضاد سیٹ اپ کی وجہ سے ممبئی انڈینزکی قیادت پانڈیا کے لیے مشکل ثابت ہو سکتی ہے۔ روہت کو اس سال کپتانی جاری رکھنی چاہیے تھی اور ہاردک کو شاید ایک سال بعد یہ ذمہ داری سونپی جا سکتی تھی۔ روہت اب بھی ٹی 20 میں ہندوستان کی کپتانی کر رہے ہیں۔ میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ ایم آئی نے اس فیصلے میں جلدی بازی کی لیکن شاید وہ بہتر جانتے ہیں۔ روہت آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 243 میچوں میں6211 رنز بنائے ہیں۔