دھوکہ دہی کے خلاف ٹرانسکو ملازم گرفتار

   

نظام آباد :28؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )اڈیشنل ڈی سی پی سریدھر ریڈی ، اے سی پی سرینواس کمار ، نے IVٹائون میں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ محکمہ ٹرانسکو سے وابستہ ملازم محمد عقیل کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 6.5 تولہ سونے کے زیورات، ایک سیل فون برآمد کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد عقیل محکمہ ٹرانسکو میں ملازم ہونے کے باوجود بھی عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے انہیں وظیفہ دلانے اور دیگر اسکیمات سے مستفید کرانے کے بہانے تصویر کشی کی ضرورت ہے کہتے ہوئے تصویر کشی کے وقت معمر خواتین کے زیورات حاصل کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دہی کے ذریعہ یہ سونا لیکر راہ فرار اختیار کرتا تھا پولیس کو شکایت ملنے پر عقیل کے بارے میں چھان بین کرتے ہوئے عقیل کو گرفتارکرلیا IIIٹائون میں دو مقدمات ، نوی پیٹ اور IVٹائون میں ایک ایک کیس میں مطلوب تھا پولیس نے اسے گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔