دہشت گردی کے شبہ میں دارالعلوم دیوبند سمیت 13مقامات پرچھاپے

   

نئی دہلی : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے آج چھ ریاستوں میں ا?ئی ایس ا?ئی ایس کی سرگرمیوں کے سلسلے میں مشتبہ افراد کے 13 ٹھکانوں کی تلاشی لی۔ این ا?ئی اے کی اس کارروائی میں مبینہ قابل اعتراض دستاویزات اور مواد ضبط کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔سہارنپور میں اتوار کی صبح نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور یوپی اے ٹی ایس نے دارالعلوم دیوبند میں چھاپہ مار کر ایک مشتبہ نوجوان کو گرفتار کیاہے۔ وہ مبینہ طور پر آئی ایس ماڈیول سے رابطہ میں تھااور کافی عرصے سے این آئی اے کے ریڈار پر تھا۔این آئی اے کی ٹیم نے اسے آج صبح مدرسہ سے ہی گرفتار کیا ہے۔ تاہم مقامی پولیس نے ابھی تک این آئی اے کی کارروائی کی تصدیق نہیں کی ہے۔یوپی اے ٹی ایس اور این آئی اے نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر اس مشتبہ دہشت گرد کو پکڑا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس دہشت گرد کا تعلق شام میں ہونے والے بم دھماکوں سے بھی ہے۔ فی الحال اے ٹی ایس اسے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔