دہلی۔این سی آر میں ہوا کا معیار نہایت خراب

   

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں اتوار کے روز بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے ہوا کا معیار ‘خراب’ کیٹیگری میں پہنچ گیا ہے۔ سنٹرل آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعدادوشمار کے مطابق دارالحکومت میں آج گیارہ بجے ہوا کی کوالیٹی انڈیکس (اے کیوآئی) 244 پہنچ گیا جو ناقص زمرہ میں ہے۔ گروگرام ، نوئیڈا، غازی آباد اور فرید آباد کے اردگرد کے شہروں میں بھی اوسطاً 240 سے زیادہ ہوا کے معیار کی سطح رہی۔