دہلی۔ بی جے پی قائدین چاہتے ہیں کہ پولیس مظاہرین کو ہٹائے‘ سیاسی قائدین پر بریانی تقسیم کرنے کالگایا الزام

,

   

انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے قائدین جو مسئلہ کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں وہ احتجاج کے مقام پر بریانی کی سربراہی انجام دے رہے ہیں

نئی دہلی۔ بی جے پی لیڈر برہم سنگھ نے پولیس کو ایک مکتوب لکھ کر مطالبہ کیاکہ نوائیڈ کالند کنچ روڈ جس کو شاہین باغ علاقے کے مظاہرین نے بند کردیا ہے‘ راہ گیروں کی سہولت کے لئے بحال کرے۔

ڈپٹی کمشنر ساوتھ‘ ایسٹ زون کو لکھے ایک لیٹر سنگھ نے کہاکہ اگر48گھنٹوں میں سڑک نہیں کھلی تو بی جے پی(اوکھلا یونٹ) دھرنے پر بیٹھ جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ”غیرسماجی عناصر کی وجہہ سے کاروبار‘ طلبہ اور دفاتر کاکام بری طرح متاثرہورہا ہے“۔

انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے قائدین جو مسئلہ کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں وہ احتجاج کے مقام پر بریانی کی سربراہی انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”آج 500کے قریب بی جے پی ممبرس نے سریتا وہار ایچ بلاک مارکٹ سے ڈی سی ی دفتر جو اپولو اسپتال کے قریب میں ہے تک مارچ کیاہے۔

ہمیں بھروسہ دلایاگیا ہے کہ پیر کے روز تک سڑک صاف کردی جائے گی“۔

سنگھ نے 2015میں اوکھلا اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کیاتھا مگر عام آدمی پارٹی کے امانت اللہ خان کے ہاتھوں انہیں شکست کاسامنا کرنا پڑا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مظاہرین سے بات کررہی ہے