دہلی آبکاری پالیسی اسکام میں منیش سیسوڈیاکو ضمانت دینے سے ہائی کورٹ کا انکار

,

   

جسٹس دنیش کمار شرما نے اے اے پی لیڈر کو راحت دینے سے انکار کردیا ہے جس کو 26فبروری کے روز گرفتار کیاگیاتھا‘ کہا کہ فطری طور پر ان پر لگائے گئے الزامات بہت سنگین ہیں۔


نئی دہلی۔دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کو سی بی ائی کے زیرجانچ آبکاری پالیسی اسکام میں درخواست ضمانت کو مسترد کردیاہے۔

جسٹس دنیش کمار شرما نے اے اے پی لیڈر کو راحت دینے سے انکار کردیا ہے جس کو 26فبروری کے روز گرفتار کیاگیاتھا‘ کہا کہ فطری طور پر ان پر لگائے گئے الزامات بہت سنگین ہیں۔

اس درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہاکہ سیسوڈیا ایک بااثر شخص ہیں اور اگر انہیں ضمانت رہا کردیاجاتا ہے توگواہوں پر دباؤ ڈالنے کے امکانات ہیں جس کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ہے۔

دہلی آبکاری پالیسی 2021-22جس کو اب برخواست کردیاگیا ہے کہ نفاذ او رتریب میں مبینہ بدعنوانی پر متعدد دور کی پوچھ تاچھ کے بعد سی بی ائی نے سیسوڈیا کو گرفتار کرلیاتھا۔

نچلی عدالت میں درخواست ضمانت کو مسترد کرنے کے احکامات کو انہوں نے 31مارچ کے روز چیالنج کیاتھا‘ جس میں نچلی عدالت نے کہاتھا کہ مذکورہ ”اسکام“ میں وہ ”ایک کلیدی معمار“ ہیں اور دہلی حکومت میں اپنے ساتھیوں اور خود کے لئے 90-100کروڑ تک کے مبینہ پیشگی ادائیگی سے متعلق مجرمانہ سازش میں ان کا ”کافی اہم اور کلیدی رول“ رہا ہے۔

اس کے علاوہ انہیں ایک منی لانڈرنگ معاملے میں بھی زیرتحویل رکھا گیاہے