دہلی اور دیگر علاقوں میں جرنلسٹوں پر حملوں کی مذمت : آئی جے یو

   

حیدرآباد ؍ چندی گڑھ 3 مارچ (این ایس ایس) انڈین جرنلسٹس یونین (آئی جے یو) نے ملک بھر میں بالخصوص دہلی میں سی اے اے کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان حالیہ تشدد جھڑپوں کی رپورٹنگ کرنے والے صحیفہ نگاروں پر ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی اور جرنلسٹوں کی حفاظت کے لئے ایک علیحدہ قانون بنانے کا مطالبہ کیا۔ آئی جے یو کے صدر کے سرینواس ریڈی اور سکریٹری جنرل بلویندر سنگھ جموں نے کہاکہ یونین کی قومی عاملہ کمیٹی نے 29 فروری اور یکم مارچ کو لکھنؤ میں منعقدہ اجلاس میں دہلی اور شمال مشرقی ریاستوں کے بشمول ملک کے مختلف حصوں میں سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر انٹرنیٹ سرویس کی وقفہ وقفہ سے معطلی کی بھی مذمت کی۔