دہلی-این سی آر میں درجہ حرارت تقریبا 40 ڈگری

   

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں بدھ کے روز شدید گرمی کی لہر درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے دن کا درجہ حرارت 40 ڈگری کے قریب رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آج کی بلیٹن میں بتایا کہ جمعرات کے روز بھی صورتحال میں بہتری کا کوئی امکان نہیں ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق، “دہلی اور ملحقہ علاقوں میں گرمی کی لہر کی وجہ سے درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس یا اس سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔