دہلی: بہن سے عشق کے شبہ میں بھائی نے عاشق کا قتل کردیا۔

,

   

نئی دہلی: اپنی سگی بہن سے عشق کرنے کے شک و شبہ میں لڑکی کے بھائی نے مشتبہ عاشق کا قتل کردیا۔ یہ واقعہ دہلی کے پچھم وہار میں پیش آیا۔ پولیس نے اس حوالہ سے ایک مقدمہ درج کرلیا۔ خبررساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کی شناخت انیل نامی سے ہوئی ہے۔

مہلوک پرشانت کے بھائی پنکج نے بتایا کہ انیل ہمیشہ پرشانت سے حسد کیا کرتا تھا کیونکہ وہ اس کی بہن کا اچھا دوست تھا۔ انیل پرشانت کو اس کی بہن سے دور رہنے کے لئے کہا کرتا تھا لیکن وہ ا س کی دھمکی کو نظر انداز کیا کرتا تھا۔اتوار کی شب انیل اپنے دودوستوں کے ساتھ پرشانت کو لے ریل ٹریک پر لے گیا او را س پر حملہ کردیا۔ مہلوک پرشانت کا بھائی پنکج اس جرم کا عینی شاہد ہے۔ ملزمین مفرور بتائے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمین کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل دی جاچکی ہے۔