دہلی فسادات۔ عدالت نے سابق جے این یو اسٹوڈنٹ شرجیل امام کی ضمانت نامنظورکی

,

   

اپریل2020میں امام پر غداری مقدمہ درج کیاگیاتھا
نئی دہلی۔ پیر کے روز دہلی کی ایک عدالت نے سابق جے این یو اسٹوڈنٹ شرجیل امام کی 2020شمال مشرقی دہلی فسادات کے پس پردہ مبینہ سازش کے متعلق ایک معاملے میں درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

خصوصی جج امتیابھ راوت نے امام کو راحت دینے سے انکار کیا جس پر شہریت ترمیمی ایکٹ‘ این آر سی کے حوالے سے حکومت کے خلاف بھڑکاؤتقریر کرنے کا الزام ہے جس کی وجہہ سے خاص طور پر جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 2019ڈسمبر میں یونیورسٹی کے باہر کے علاقے میں تشدد کو مبینہ ہوا ملی تھی۔

ان کے خلاف ائی پی سی اور یو اے پی اے کے سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔ اپریل2020میں ان پر غداری کا مقدمہ درج کیاگیا تھا کیونکہ دہلی پولیس نے مبینہ طور پر ان کی تقریر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ علاقے میں لوگوں کے درمیان دشمنی کو ہوا دینے کی وجہہ بننے کا الزام لگایاگیاتھا۔

فبروری 2020میں شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے مخالفین او رحمایت کرنے والوں کے درمیان میں تشدد کے واقعات رونما ہوئے تھے