دہلی میںسی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

   

نئی دہلی: دہلی اور این سی آر میں لوگوں کو جمعرات کی صبح اس وقت مہنگائی کا جھٹکہ لگا جب یہاں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سی این جی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دہلی میں سی این جی کی قیمت 74.59 روپے فی کلو سے بڑھ کر 75.59 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج 23 نومبر 2023 کی صبح 6 بجے سے ہو گیا ہے۔یہ سال 2023 میں سی این جی کی قیمتوں میں لگاتار دوسرا اضافہ ہے۔