دہلی میں فوڈ سنٹرس روزگار کو بڑھاوا دینے کی مساعی

   

نئی دہلی : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے اتوار کو اعلان کیا کہ مزید روزگار پیدا کرنے کی کوشش میں ان کی حکومت قومی دارالحکومت میں فوڈ ہبس قائم کرے گی۔ چیف منسٹر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ دہلی پہلے ہی ہندوستان کے فوڈ کیپٹل کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن اب ہم نے اس بات کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم شہر کی تمام تر فوڈ تیار کریں گے۔ حکومت آئندہ 5 سال میں 20 لاکھ نوکریاں دینے کا منصوبہ رکھتی ہے اور اس سلسلہ میں فوڈ سنٹرس قائم کئے جائیں گے۔