دہلی میں کرونا کے چھ مریض ٹھیک

,

   

تیرہ ریاستوں لپیٹ میں‘ ایمرجنسی حالات کا اعلان‘ مہارشٹرا میں ایک مشتبہ کی موت
نئی دہلی۔کرونا کے قہر کے بیچ راحت کی خبر یہ ہے کہ مریض ٹھیک ہورہے ہیں۔

دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں علاج کے بعد ٹھیک ہوئے چھ مریض کی ہفتہ کے روز اسپتال سے چھٹی ہوگئی ہے۔

ان میں چاراگرہ کے ہیں‘ ایک مایور وہار دہلی اور ایک نوائیڈا کا ہے۔ مایور وہار دہلی میں اس پریشانی کے پہلا معاملہ تھا۔ حالانکہ 14دنوں تک انہیں گھر پر الگ رہنا ہوگا۔

کیرالا میں پہلے ہی تین مریض ٹھیک ہوکر گھر جا چکے ہیں۔کرونا وائرس نے اتوارتک ملک کے تیرہ ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے۔جس کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اس کوخطرناک اور پریشان کن قراردیاہے۔ ا

س کا اثر یہ ہوگا کہ ریاست کے اسپتال میں کرونا کے علاج کا خرچ طئے کرسکیں گے۔ ساتھ ہی ریاستیں اسپتال میں ہونے والے اخراجات کا تعین کرسکیں گے۔

مرکزی وزرات صحت نے ہفتہ تک اس بیمار ی کے 84معاملوں کی تصدیق کی‘ لیکن ریاستوں سے ملی جانکاری کے مطابق بیماری کے معاملے بڑھ کر 98ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ معاملے مہارشٹرا سے ائے ہیں۔

وہاں کے ایک ضلع میں ہفتہ کی دوپہر ایک 71سالہ شخص کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ وہ سعودی عرب سے لوٹا تھااور شبہ تھا کہ وہ کرونا وائرس سے شکار ہے۔

گڑگاؤں میں 29سالہ خاتون اس بیمار ی کا شکار ملی ہے۔ وہ ملیشیاء سے لوٹی تھی۔ حیدرآباد سے بھی ایک بیمار ملا ہے۔

وہ اٹلی سے آیاتھا۔ غازی آباد سے کرونا کے دو تازہ معاملہ سامنے ائے ہیں۔ بنگلورو میں ایک شخص کے متاثر ہونے کا شبہ ہے جس کی وجہہ سے انفوسیس کا دفتر بند کردیاگیاہے۔

کرونا سے متاثرہ ممالک سے پنجاب لوٹنے والے 335لوگ غائب ہیں۔ناگپور کے اسپتال سے بھاگے چار مریضوں میں سے تین واپس لوٹ ائے ہیں۔

کیرالا میں جانچ سے فرار ہونے والے امریکہ کاروباری کو دوبارہ پکڑ لیاگیاہے۔